برے وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے اب کوئی جگہ نہیں،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا راستہ روک دیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ برے وقت پر پارٹی چھوڑنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، جن پر تشدد کیا گیا ان کے اہل خانہ اور بچوں سمیت انہیں بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا، سب کو جانتا ہوں جنہوں نے برے وقت میں پارٹی چھوڑی
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران پہلے ہم پر الزام لگاتے تھے کہ ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے دہشت گردی ہو رہی ہے، اب کہہ رہے ہیں کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، ملک میں دہشت گردی اور بلوچستان میں بڑھتے جرائم میں کون سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آمدنی نہیں ہے، قرضے بڑھ رہے ہیں، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، دوسری طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے، بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے خفیہ ایجنسیوں کو لگایا گیا ہے، جو لوگ یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca