جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں،اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مطلب ہے اسرائیل حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دے ، یہ جنگ کا وقت ہے، یہ جنگ ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں تہذیب اور سفاکیت کی قوتوں کے درمیان لکیر کھینچنی ہے، اسرائیل نے یہ جنگ شروع نہیں کی، حماس اس شیطانی گروہ کا حصہ ہے جسے ایران بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 23 ​​ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ افراد ہیں۔
اسرائیلی حملوں سے اعلیٰ تعلیم سے وابستہ چار سو طلبہ بھی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ غزہ میں ترکی فلسطین فرینڈشپ کینسر ہسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس سے ہسپتال کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔دن اور رات کے فضائی حملوں نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، 45 فیصد رہائشی مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، جب کہ اقوام متحدہ کو رسد کی کمی کی وجہ سے امدادی مشنوں کو روکنا پڑا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا