اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قرض کی حد بڑھانے کے لیے طریقہ کار سے ووٹنگ منظور ہو گئی، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187 کے مقابلے میں 241 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
دیوالیہ ہونا کسے کہتے ہیں ؟کیا امریکہ بھی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ؟
ووٹنگ کی منظوری کے ساتھ ہی بل پر بحث شروع ہو گئی ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد کو معطل کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ایوان میں 213 ڈیموکریٹس اور 222 ریپبلکن ہیں۔ تاہم، 29 ریپبلکن اس بل پر اعتراض کرتے ہیں۔
اس طرح ریپبلکنز کو بل کی منظوری کے لیے حریف ڈیموکریٹس کی حمایت درکار ہے۔ایوان نمائندگان کے ریپبلکن سپیکر کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ بل پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے ہو گی اور اسے منظور کر لیا جائے گا۔اگر قانون نافذ ہو گیا تو قرض کی حد یکم جنوری 2025 تک معطل رہے گی۔ اس طرح نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اس معاملے پر سیاست نہیں چمک سکے گی۔