ملک کے دشمنوں سے کوئی بات نہیں،دہشتگردی کے خاتمے کا وقت آگیا،شہبازشریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات ہوئے، دہشت گردی کی حالیہ لہر میں 50 سے زائد پاکستانی شہید ہوچکے ہیں۔ . شہید ہونے والوں میں سیکورٹی فورسز کے بہادر جوان بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ حملے کر سکتے ہیں، ان کا مذموم مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں چین اور پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں، سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو روکنا ضروری ہے، دہشت گردوں کے خلاف انتہائی موثر آپریشن کیے گئے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم پختہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، افواج پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ کریں گے، دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور ان کے مذموم عزائم کو کچلنا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca