147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح ہر قسم کے لین دین کے لیے قابل قبول ہے اور موجودہ نوٹ سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے وضاحتی بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے یہ نوٹ 14 اگست کو 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا تھا، یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے دستیاب ہے، اسٹیٹ بینک کا مستقبل میں 75 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ نوٹ کی بھی کوئی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہے، 75 روپے کے نوٹ کو صرف ایک بار بڑی تعداد میں پرنٹ کیا گیا ہے اور اسے دوبارہ پرنٹ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، 10 روپے کے نوٹ اور سکے دونوں استعمال ہوتے رہیں گے جب کہ ایک اور دو روپے کے سکوں کو ختم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔