علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کی خبر وں میں کوئی صداقت نہیں،بیرسٹر گوہر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پارٹی کی طرف سے کسی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شائع کی جانے والی خبریں من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باوجود ترجیح صرف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے گزارش کی کہ وہ پارٹی کے اندر اختلافات کو ہوا نہ دیں۔ علی امین گنڈاپور نے بھی ویڈیو بیان میں معذرت کرتے ہوئے بڑا پن دکھایا اور کہا کہ اگر ان کے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں، تاہم ان کا غصہ جائز تھا کیونکہ اب تک چھوٹی چھوٹی جائز درخواستیں بھی پوری نہیں ہو سکیں، جیسے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج فراہم کرنا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود عمران خان کو جیل سے نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور بعض اوقات ان کی کوششیں استعمال ہو رہی ہیں، جس پر انہوں نے بعد ازاں عوام سے معذرت بھی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں