اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے ویزوں کے وائرل ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے قونصل جنرل بخت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی ویڈیو جاری کی۔بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا بلاک نہیں کیا گیا، قونصل خانے میں پاکستانیوں کے لیے ویزا سیکشن کھلا ہے، پاکستانی ورک ویزا پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات جانے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔
86