قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، اختلافات کے بجائے ملک کے لیے سوچنا چاہیے ،چیف جسٹس

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں جب کہ ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں اس لیے ہمیں اختلافات کے بجائے ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔

کوئٹہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر سے انصاف میں بہتری آئے گی۔ اللہ ہمیں قانون، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قوموں کی تقدیر عدالتی فیصلوں سے نہیں قیادت سے طے ہوتی ہے، بلوچستان کے لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ صوبے کی ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں جب کہ ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں اس لیے ہمیں اختلافات کے بجائے ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ ہماری ذمہ داری آئین و قانون کے مطابق اداروں کا تحفظ ہے، قانون اور عدالتوں کا احترام کیا جانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں بدتمیزی اور بدنظمی ہے، قانون اور عدالت کا احترام نہ ہوگا تو افراتفری پھیلے گی۔ وسائل اتنے وسیع نہیں ہیں جتنے آپ کی ضرورت ہے لہذا ویڈیو لنک کی سہولت استعمال کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا