پاک بھارت میچ دیکھنے پر پابندی لگ گئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے طلباکو گروپس کی شکل میں ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے سے روک دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں طلبا پر پاک بھارت میچ گروپ کی شکل میں دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبا پر میچ کے حوالے سے کوئی چیز سوشل میڈیا پر لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ میچ کے دوران اپنے اپنے مخصوص کمروں میں رہیں، طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کو ایک گیم کے طور پر لیں، انسٹیوٹ یا ہوسٹل میں بدنظمی کا مظاہرہ نہ کریں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ کی شکل میں کسی کمرے میں میچ دیکھنے کی صورت میں اس کمرے کی الاٹ منٹ ختم کر دی جائے گی، گروپ میں میچ دیکھنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی ہو گا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے میچ کے بعد طلبا کو ہاسٹل کے کمروں سے نکلنے سے بھی منع کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com