162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوڈان میں پھنسے شہریوں کو لینے کے لیے آنے والے ترک طیارے پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوڈانی حکام کے مطابق ترک طیارے پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی۔ طیارے کو وادی سیدنا میں بحفاظت اتار لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے 150 افراد کو نکال لیا
فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت خرطوم کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ترکی کی وزارت دفاع نے سوڈان میں ترک شہریوں کو نکالنے کے لیے جانے والے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں پھنسے ترک شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب سوڈانی فوج اور باغیوں نے ایک دوسرے پر ترک طیارے پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے
مزید پڑھیں