جمعرات کو مرید کے میں جلسہ ہر صورت ہوگا،حکومت کیلئے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لئے کیوں ہے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں تحریک انصاف نے عوامی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 18 مئی بروز جمعرات مریدکے میں جلسہ ہوگا، جلسے سے سابق وزیراعظم خطاب کریں گے۔ ہولڈرز کو کام سونپ دئیے گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جلسہ ہر صورت مرید کے میں ہوگا، دفعہ 144 حکومت کے لیے نہیں تو ہمارے لیے کیوں؟ اجلاس میں گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے پر امید رہنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے کی بات ہے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، حکومت چاہے کچھ بھی کر لے تحریک انصاف کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com