اس سے قبل اسرائیلی پائلٹوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی، ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی انہیں شکست دینے تک ہماری جنگ جاری رہے گی
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، 30 روز گزرنے کے باوجود اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ حملوں کے نتیجے میں بمباری سے 4 ہزار 800 بچوں سمیت فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار 770 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔
فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں 7 اکتوبر سے جاری ہیں۔شہید فلسطینیوں کی تعداد 152 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2100 تک جا پہنچی ہے۔