معیشت بہتری کیلئے کوشاں ہیں اپنے اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں،انوا ر الحق کاکڑ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں، معاشی اور سیاسی فیصلے ملکی مفاد میں ہو رہے ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی و ی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ قائداعظم کے درجات بلند کرے، ہماری توجہ معیشت کی بحالی پر ہے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کا مختلف معاملات پر یکساں موقف ہے آئین اور قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں، کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف پر بطور جماعت پابندی نہیں لگائی گئی
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کا علم نہیں، وہ کب ملک آئیں گے، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، مروجہ قوانین کے مطابق انہیں کوئی استحقاق ہے تو ملے گا۔ نواز شریف کا کیس عدالتوں کے ہاتھ میں ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئے گا تو کیا ہمیں الیکشن میں نہیں جانا چاہیے۔ ہمیں سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ چلنا ہو گا، پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی بحالی کے اقدامات جاری ہیں، افغانستان کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان سمجھتا ہے کہ اس کے ہمسایہ ممالک ناقابل واپسی ہیں، اسلحہ افغانستان کے گینگز کے ہاتھ میں جاچکا ہے۔ .

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com