انتخابات میں کسی کی حمایت نہیں کرینگے،جولوگ9مئی میں ملوث نہیں وہ الیکشن لڑیں گے ، نگران وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ صرف ان افغان مہاجرین کو نکالا جا رہا ہے جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے، بی ایل اے پاکستان کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور 350 افراد کو اپنا ہیرو قرار دے چکی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ بلوچستان حکومت کے ترجمان تھے تب بھی خود کو ریاست کا ترجمان کہتے تھے۔ لیکن جب وہ ڈیٹا مانگتے ہیں تو وہ نہیں دیتے۔ اسی طرح اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان سے ایک سو کے قریب افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی ایک شخص کو جبری طور پر غائب نہیں کرنا چاہیے، لیکن یہاں بہت زیادہ بات ہو رہی ہے،
انوار الحق کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ راجہ ریاض سے پوچھیں کہ میرا نام کس نے بتایا، مجھ سے تقرری سے ایک ہفتہ قبل پوچھا گیا تھا اور میرا جواب تھا کہ نگران وزیراعظم بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روک دی، ایران سے روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی 27 ہزار گاڑیاں آرہی ہیں، تیل کی اسمگلنگ سے مل کو ایک ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے سمگلنگ کے خاتمے کا فیصلہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ لوگوں کی نوکریاں اس سے منسلک ہیں، میرا جواب تھا کہ خالی آسامیوں پر لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔
نگر ان وزیراعظم نے کہا کہ پریس کانفرنس کرنے سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی، اس معاملے میں علی محمد خان کا کیس سب کے سامنے ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل کو ریاستی سطح پر تسلیم کرنے کی بات کسی نے نہیں کی تاہم کچھ لوگ اسرائیل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com