پولیس کے مطابق مونٹریال کے سکول میں فائرنگ کے واقعے میں طلباء اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مونٹریال کے یشویا گیڈولہ سکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کو سکول کے باہر گولیوں کے خول ملے جب کہ اس سے قبل مونٹریال کے دور دراز اور یہودی اسکولوں میں بھی فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔ سکولوں کے دروازوں پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تینوں سکولوں میں فائرنگ کا آپس میں تعلق ہے یا نہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ بدھ کو مونٹریال کی کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطین اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق، 2022 کے مقابلے میں گزشتہ تین ہفتوں میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز حملوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔