یہ بھی پڑھیں
روپے کی اڑان کا سلسلہ ٹوٹ گیا ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ
ڈالر کی قدر میں اچانک ہوشربا اضافے سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ حکومت کو یورو بانڈز سکوک پر سود کی ادائیگی کرنی پڑی جس سے ڈالر کی انٹربینک ریٹ 280 روپے سے اوپر دھکیل گئی۔چار ہفتوں کے وقفے کے بعد گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 0.42 فیصد کمزور ہوا اور ڈالر کی انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق 0.61 فیصد رہا۔ 2018 میں ڈالر کا انٹربینک ریٹ 278 روپے اور اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کر گیا۔
مزید پڑھیں
ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مزید کمی ، 277 روپے سے نیچے آگئے
ہفتے کے دوران انٹربینک ٹریڈ میں ڈالر، یورو، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ مثبت معاشی اشاریوں کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی، آئی ایم ایف کی جانب سے دوسری قسط، کچھ سیشنز میں تکنیکی درستگی اور منافع لینے کا رجحان بھی رہا۔