بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک رقم ساتھ لا سکیں گے

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک لا سکیں گےحکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی ذخیرہ اندوزیپر سزا دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں، جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک لا سکیں گے، ایک لاکھ ڈالر لانے والوں سے ملک میں آمدنی کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

فی الحال 50 لاکھ روپے کی کرنسی کو ذرائع آمدن کا اعلان کیے بغیر پاکستان لانے کی اجازت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔