جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا،دفتر خارجہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ))ترجمان نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے عوام مسیحی برادری سے ہونے والے سلوک اور دکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں موجودہ حالات پر اقوام عالم کو بھی ہم کشمیریوں کی اواز پہنچاتے رہیں گے،عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارت میں ہونے والے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
بھارت ایسا ماحول فراہم کرے جہاں کھلاڑی اپنی جان کے خوف کے بغیر کھیل میں حصہ لے سکیں۔ گوادر میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز پر حملے سے متعلق ترجمان دفن خارجہ کا کہنا تھا کہ گوادر حملے میں خوش قسمتی سے تمام چینی انجینیئرز محفوظ رہے۔س
یکیورٹی فورسز نے گوادر حملے میں ملوث تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔پاکستان تمام چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ خطے بالخصوص جنوبی ایشیا کا امن پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ مبینہ دستاویز لیک پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے روسی حکومت کی جانب سے پاکستان کا یوم ازادی منانے جانے کا خیر مقدم کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کا بھی خیر مقدم کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔