یہ بھی پڑھیں
داعش نے ماسکو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
اقوام متحدہ نے کاراکاس حملے کے تمام سازش کاروں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ اس جرم کی تحقیقات میں تعاون کرے۔اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مطالبہ کیا تھا کہ ماسکو میں ہونے والی دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہے، اقوام متحدہ، اس کا سیکریٹریٹ، سیکریٹری جنرل اور تمام رکن ممالک اس خونی دہشت گردی کی غیر مشروط مذمت کریں۔
مزید پڑھیں
ماسکو میں ایک کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
زاخارووا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے دہشت گردی کے واقعے پر صرف افسوس کا اظہار کرنے والے بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے واقعے کی مذمت پر اظہار تشکر کیا ہے۔