رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 23 مئی سے 21 جون تک نافذ رہے گی.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں وزٹ ویزوں پر موجود غیر ملکیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مخصوص مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر نہ کریں.
وزارت داخلہ نے متنبہ کیا کہ مکہ مکرمہ میں حج کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھنے والے کو وزٹ ویزا کے طور پر اجازت نامہ لانا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا اور بھاری جرمانے کے ساتھ حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.
سعودی حکام کے مطابق حج کے اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ لے جاتے ہوئے پکڑے جانے والے کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار سعودی ریال جرمانے کی سزا سنائی جائے گی.
171