اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کی تو ایسا نہیں ہونے دیں گے، عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، ان کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے، پاکستان سے وفاداری اور دوستی کے لیے ملک میں معاشی استحکام ضروری ہے، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں ایسا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی، اب عوام کو روٹی روزگار کے مسائل سے نجات دلائیں گے، سیاسی شرپسند لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں۔
پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ موجودہے، مفتاح اسماعیل
وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو فسادی کیوں متحرک ہوجا تے ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشی تباہی ایک ایجنڈے کے تحت کی گئی، پاکستانی عوام کی حالت پر رحم کریں، پاکستان گزشتہ 4 سال سے معاشی تباہی کا شکار ہے
سیاسی استحکام اور معاشی استحکام ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کر سکتا ہے۔