اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں نے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں تبدیل کیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے،اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور دیوار کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹے ہیں، جنہیں جوڑنے کی کوشش کی جائے، جب قوم کا دل ٹوٹ گیا اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔
آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 29, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں نے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں تبدیل کیں، نواز شریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے رکن تھے، انہیں ایکسائز کی وزارت گیٹ نمبر 4 سے ملی شہباز شریف کیلئے اعجاز الحق کا تبصرہ کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم کی خریداری میں 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، اداروں سے درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا ازالہ کریں، ہر افواہ کے پیچھے سازش ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا کرتا ہے اور شہادت صرف خوش نصیبوں کو ملتی ہے۔