مایوسی پھیلانے والوں کو عوامی حمایت سے شکست دی جائیگی،آرمی چیف 

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی اجلاس میں اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دہشت گردوں سے ریاست پوری قوت سے نمٹے گی

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ریاست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، سہولت کاروں اور اکسانے والوں سے پوری قوت سے نمٹے گی۔

فورم نے بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام پر ظلم و جبر پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

فورم نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے

مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ہی مضمر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز نے فلسطینی عوام کی پاکستان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ  پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ‘ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "انشاء اللہ، اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے مایوسی پھیلانے والے بعض عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور جاری کیے گئے مثبت اقدامات کے تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دی جائے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔