اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)کینیڈا میں گزشتہ ہفتے آنے والے برفانی طوفان کی وجہ سے اونٹاریو اور کیوبیک میں بہت سے لوگوں کو بجلی کے بغیر رہنا پڑا۔
ہائیڈرو کیوبیک اور ہائیڈرو ون کے عملے کی طرف سے بجلی کی بحالی کے لیے جاری کوششوں کے باوجود، ہزاروں کینیڈین سردی اور اندھیرے میں دن گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا اور امریکہ برفانی طوفان سے شدید متاثر 38 افراد ہلاک
پیر کی شام تک ہائیڈرو کیوبیک کے 42,000 اور ہائیڈرو ون کے 11,000 صارفین بجلی سے محروم تھے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ پچھلے 25 سالوں میں صوبے میں آنے والا سب سے مہلک طوفان تھا۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پیر کی شام تک 300 صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی شروع نہیں کی جا سکی۔
برفانی طوفان،ویسٹ جیٹ نے کئی پروازیں منسوخ کردیں
ہائیڈرو ون نے کہا کہ طوفان کے آغاز سے اب تک 430,000 صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ لیکن ایجنسی کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے ان کے عملے کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
دریں اثنا، ماحولیات کینیڈا نے منگل کی سہ پہر سے خطے کے کچھ علاقوں میں برف باری کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس سے حد نگاہ کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی بڑھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔