66
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جاپان کے شہر کوجی سے 7 کلومیٹر دور تھا جب کہ گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔جاپانی ماؤنٹینیئرنگ سینٹر کے مطابق 6.5 شدت کے زلزلے کے 8 منٹ بعد 5.9 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔