اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سمندری طوفان چیڈو سے مرنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور یہ ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔فرانسیسی جزیرے میوٹے کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا اظہار تشویش ۔
فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ فرانس نے اپنے سمندر پار علاقے میں امدادی ٹیمیں اور ضروری سامان بھیجا ہے، جو بحر ہند میں ہونے والی تباہی سے سخت متاثر ہوا ہے۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ کم از کم 11 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، لیکن یہ بھی کہا کہ یہ تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہونے کا امکان ہے۔افریقہ میں فرانسیسی علاقے میوٹے کے پریفیکٹ فرانکوئس زیویر بیوول نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے، یہ تعداد ایک ہزار، یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔بیول نے کہا کہ ہفتے کے روز ایک شدید طوفان نے میوٹے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس سے ہوائی اڈے اور عوامی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، کئی علاقے مکمل طور پر تباہ اور بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 90 سالوں میں میوٹے سے ٹکرانے والا بدترین طوفان تھا، اور طوفان کے بعد ہونے والی اموات اور زخمیوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔فرانسیسی اہلکار بیوول کے مطابق، سب سے زیادہ نقصان میوٹے کی کچی آبادیوں میں ہوا ہے، جہاں لوگ دھاتی جھونپڑیوں اور غیر رسمی ڈھانچے میں رہتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ ان کچی آبادیوں کی تصویریں دیکھتے ہیں تو یہ تعداد ناقابل یقین ہوتی ہے۔. میرے خیال میں انسانی تعداد بہت زیادہ ہے۔”