91
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے منصوبے کیخلاف مارچ کیا۔
مارچ کے شرکاء نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا، جب کہ مظاہرین نے امریکی صدر اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، جیسے کہ ’آزادی، قبضہ نہیں،‘ ’غزہ برائے فروخت نہیں‘ اور ’نسلی صفائی نہیں‘۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا جب کہ غزہ کے لوگوں کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے اردن اور مصر سے بات چیت جاری ہے۔