اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،سویڈن میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سویڈش پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا، شرکاء نے بین الاقوامی افواج سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران فلسطین، لبنان، عراق، شام اور جنوبی افریقہ کے پرچم بھی لہرائے گئے۔اسپین میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے غزہ کی پٹی، لبنان اور ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں پر روشنی ڈالی۔