ان مظاہروں کے دوران لوگوں نے گاڑیوں میں ریلیاں بھی نکالیں۔ ریلی 12:45pm پر سکاربورو ٹاؤن سینٹر سے نکلی۔ ریلی ہائی وے 401 کے ساتھ مغرب کی طرف روانہ ہوئی، پھر جنوب کی طرف ڈان ویلی پارک وے اور واپس چوک کی طرف مڑ گئی۔ یہاں سب نے مل کر غزہ کی پٹی پر جاری تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ سب نے کہا کہ بہت ہوگیا اور جنگ بندی کی اپیل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں
فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کر دینگے،ٹرمپ کی دھمکی
یہ ریلی اس وقت منعقد کی گئی تھی جب اسرائیل نے حماس کے خلاف دوسری سطح کی جنگ شروع کی تھی۔ یہ جنگ تیسرے ہفتے میں پہنچ چکی ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں زمینی افواج بھی بھیجی ہیں اور اب اسرائیل غزہ پر زمینی، فضائی اور سمندری حملے کر رہا ہے۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ریلی اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں امن کی بحالی کا مطالبہ لے کر آئے ہیں۔