اسرائیل میں حکومت کیخلاف مظاہرہ ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ حکومت مخالف ریلی میں مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جب کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جس کے بعد سے اسرائیل فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جہاں اسرائیلی حملوں میں بے گناہ فلسطینی شہید ہو رہے ہیں وہیں یرغمالی اور اسرائیلی یرغمالی بھی اپنی ہی افواج کے حملوں میں مارے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں مغویوں کی رہائی کے لیے متعدد مظاہرے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca