اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی حملوں کے گیارہویں مہینے پر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر مارچ کیا۔اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے علاوہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔