اسلام آباد میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ،ممکنہ دہشتگرد کی تصویر جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دی گئی ہے اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر د ئیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو دفاتر اور کاروباری مقامات پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے باعث شہریوں کو دفاتر یا کاروباری مقامات پر جانے کے لیے 15 سے 20 منٹ قبل نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں پولیس کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں خودکش دھماکہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔۔

اسلام آباد دھماکہ،وزیر اعظم ، زرداری اور بلاول کی مذمت

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com