امریکہ کی چین کو 200 فیصد ٹیرف نافذکرنے کی دھمکی 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے مقناطیس فراہم نہیں کیا تو اس پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین امریکہ کو میگنےٹ فراہم نہیں کرتا تو ہمیں ان پر 200 فیصد ٹیرف عائد کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت ہے اور اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگاتے ہیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ اگر ہمیں ایسا کرنا پڑے تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ اس طرح کے بھاری محصولات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے خاتمے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ چین کی طرح امریکہ کے پاس مقناطیس کے معاملے پر طاقت ہے لیکن امریکہ کے پاس ایسے اختیارات ہیں جو اگر استعمال کیے گئے تو چین کو تباہ کر دے گا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔یاد رہے کہ چین کے پاس دنیا کی میگنیٹ مارکیٹ کا 90 فیصد حصہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی بشمول سیمی کنڈکٹر چپس اور اسمارٹ فونز جیسی مصنوعات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اپریل میں، چین نے کئی نایاب زمینی معدنیات اور میگنےٹ کو اپنی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرکے جوابی کارروائی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔