نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں نامزد افراد اور ان کی متوقع انتظامیہ کے ارکان کو حالیہ دنوں میں بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ایف بی آئی نے تصدیق کر دی

ایف بی آئی نے امیدواروں کے اہل خانہ کو دی جانے والی دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کی ریپبلکن ایلیس سٹیفانیک، جنہیں ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے، نے کہا کہ ان کے خاندان کو بم کی دھمکی کا سامنا ہے۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ۔ سٹیفنک نے کہا کہ انہیں تھینکس گیونگ کی چھٹی کے موقع پر اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ نیویارک جاتے ہوئے دھمکیاں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کے کامرس سیکرٹری کے نامزد امیدوار ہاورڈ لوٹنک کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔. ایف بی آئی نے دھمکیوں کے متاثرین کے نام جاری نہیں کیے لیکن نیویارک پولیس نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ لوٹنک کے اہل خانہ کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے منتظم کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار لی زیلڈن نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے "پائپ بم کی دھمکی” کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔فلوریڈا کے کانگریس مین میٹ گیٹز کو بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، فلوریڈا کے ایک علاقے میں خاندان کے ایک فرد کو بم کی دھمکی موصول ہوئی۔علاقے کی تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار جان ریٹکلف اور سیکریٹری دفاع کے لیے نامزد پیٹ ہیگستھ کو بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔