ہنگامی عملے کو آدھی رات کے فوراً بعد Bayview Avenue اور 16th Avenue کے علاقے میں بلایا گیا۔
یارک ریجنل پولیس نے بتایا کہ آگ ڈنکن روڈ پر واقع ایک خالی مکان میں لگی جس کے فوراً بعد قریبی دو مکانات شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔آگ پر صبح 5:30 بجے تک قابو پالیا گیا ہنگامی عملے کی بڑی تعداد علاقے میں موجود رہی۔
جس گھر سے آگ لگی وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دو دیگر مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دیگر ملحقہ گھروں میں رہنے والے لوگوں کو بھی احتیاط کے طور پر گھروں سے باہر نکالا گیا تاہم بعد میں انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔دریں اثناء کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اونٹاریو فائر مارشل کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
79