اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں تین ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئےایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر مرجاواہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور دو اہلکاروں سمیت تین ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
جنوب مشرقی ایران کے صوبہ زاہدان کے پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی کے مطابق سیکورٹی اہلکار میرجاوہ کے ایک گیس اسٹیشن پر ایندھن بھر رہے تھے جب دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔. واقعے میں موجود ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے سلسلے میں عدالتی مقدمہ کھولا گیا ہے اور مجرموں کی شناخت کے لیے انٹیلی جنس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
تسنیم نیوز کے مطابق شہداء کی شناخت سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد امین ناروئی، پارسا سوزانی اور امیر ابراہیم زادہ کے نام سے ہوئی ہے۔
50