کنٹینر راہگیروں پر گرنے سے تین افراد جاں بحق،پانچ زخمی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ پر ایک لدے کنٹینر کے الٹنے سے تین افراد ہلاک اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

طورخم ایک اہم سرحدی گزرگاہ ہے جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملاتی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان داخلے کا سب سے مصروف ترین مقام ہے، جو نقل و حمل کی ایک بڑی جگہ کے طور پر کام کرتا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ متفرق برآمدی سامان سے لدا کنٹینر زیرو پوائنٹ پر پیدل چلنے والوں پر گرا۔ ایف سی اہلکاروں اور افغان شہریوں سمیت آٹھ کے قریب افراد بھاری کنٹینر کے نیچے آ گئے۔

ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے

حادثے کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد گاڑیاں طورخم بارڈر کراس کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔