امریکا: آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ،حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) Rhode Island، امریکا میں ایک آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی ارینا میں میچ جاری تھا اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاندانی تنازع کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بچوں کو نشانہ بنایا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی اور حملہ آور کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی ارینا میں افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے جان بچانے کے لیے دروازوں کی جانب دوڑ لگا دی۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ تھا، تاہم حتمی رپورٹ تفتیش مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے باعث ایک بار پھر اسلحہ کنٹرول اور عوامی تحفظ سے متعلق بحث تیز ہو گئی ہے، جبکہ مقامی کمیونٹی اس افسوسناک سانحے پر سوگوار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں