پولیس نے 17 مارچ کی رات تقریباً 10:30 بجے کنگ ویسٹ ولیج کے شینک اسٹریٹ اور شا اسٹریٹ علاقے میں ایک گاڑی کو روکا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے بعد اس میں سے بھاری مقدار میں منشیات اور دو ہتھیار برآمد ہوئے، پولیس نے کینابیس کنٹرول ایکٹ کے تحت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ ٹورنٹو کے 23 سالہ ٹیون نول کو متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ ٹورنٹو کے 19 سالہ مائیکل سلیوان براؤن پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹورنٹو کے ایک 16 سالہ لڑکے کو بھی ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ وہ نابالغ ہے۔
83