جرمنی میں میلے کے دوران چاقو کے حملے سے 3 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چاقو مارنے کا واقعہ ایک بازار میں پیش آیا جہاں اسٹیج پر میوزک چل رہا تھا اور بہت سے لوگ جمع تھے۔ جرمنی کے شہر سولنگن میں ایک تہوار کے دوران چاقو بردار شخص کے حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق چاقو حملے کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔جرمنی کے مغرب میں واقع شہر سولنگن کی 650 ویں سالگرہ کے سلسلے میں یہ میلہ اتوار تک جاری رہنا تھا تاہم چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔

ڈیڑھ ملین کی آبادی والا یہ چھوٹا شہر سولنگن، کولون اور ڈسلڈورف کے قریب واقع ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا، ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے اور تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔میلے میں چھرا گھونپنے کے اس واقعے کو جرمن پولیس نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca