46
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ہنگو میں وفاقی ریزرو پولیس کے قلعے کو فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی کے جواب میں پولیس اور ایف سی نے بھرپور ردعمل دکھایا، جس میں سہولت کار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سہولت کار دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کارروائی میں شامل تھا۔ طوری وڑی میں پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن بھی جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔