110
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں میں کمانڈر عدنان بھی شامل ہے جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔