تھمبز اپ ایموجی دستخط کی طرح قانونی ہے،کینیڈ ین عدالت کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیس بک کے صارفین اس سے واقف ہوں یا نہ ہوں لیکن لائک بٹن کے بغیر جینا ناممکن ہے۔

اوپر اٹھے انگوٹھے جیسا بٹن بھی مختلف سروسز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کیا اس کا استعمال قانونی معاہدوں کا پابند ہے؟

کینیڈا کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ا تھمبز اپ ایموجی دستخط کی طرح قانونی ہے اور اس کا استعمال لوگوں کو قانونی معاہدوں کا پابند کرتا ہے۔کینیڈا کے صوبے سسکیچیوان کی ایک عدالت میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جس میں اناج خریدنے والے ایک شخص کینٹ مائیکل برو نے مارچ 2021 میں کچھ کمپنیوں کو سن نامی جنس خریدنے کے لیے ٹیکسٹ میسج بھیجا تھا۔
پیغام بھیجنے کے بعد، کینٹ مائیکل کو کمپنی کے ایک اہلکار باب آئشر اور اس کے بیٹے کرس آئشر کی کال موصول ہوئی۔اس کے بعد کینٹ مائیکل نے ایک دستاویز تیار کی جس میں 86 ٹن سن خریدنے کی پیشکش تھی اور اس پر دستخط کیے، اس کی تصویر کھنچوائی اور کرس ایچر کو ٹیکسٹ کیا اور اس سے معاہدے کی تصدیق کرنے کو کہا۔
کرس آئشر نے تھمبزاپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا، جسے کینٹ مائیکل نے معاہدے کے اعتراف کے طور پر لیا۔لیکن کمپنی نے مقررہ تاریخ تک معاہدہ نہیں بھیجا کیونکہ قیمت کافی بڑھ گئی تھی اور خریدار کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ اس کی جانب سے معاہدہ پر اتفاق کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت نے کہا کہ اگرچہ تھمبز اپ ایموجی معاہدے پر دستخط کرنے کا روایتی طریقہ نہیں ہے، لیکن ایسے حالات میں اس کے استعمال کو دستخط سمجھا جا سکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس ایموجی کے استعمال کی وجہ سے معاہدے پر عمل درآمد ضروری تھا تاہم کمپنی نے اس کی خلاف ورزی کی اور اسے 61 ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ بمعہ سود ادا کرنا ہوگا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہو چکا ہے اور کینیڈا کے معاشرے کی ایک نئی حقیقت ہے، عدالتیں ایموجیز کے استعمال سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com