اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ٹک ٹاک اپنے وائرل گانوں کی ایک سی ڈی جاری کرے گا، ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور دلچسپ پیشکش کی ہے، جس میں ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے مقبول گانوں کی باقاعدہ سی ڈی اور ونائل ریکارڈنگ شامل ہے جاری کریگا جس کے لئے بڑی کمپنیوں سے رابطہ کیا جارہا ہے
گانوں کو مکمل لوازمات کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا، یعنی آرکسٹرا، بہتر معیار کے ساتھ، سی ڈیز اور ونائل تیار اور فروخت کیے جائیں گے۔ ٹک ٹاک نے اس کے لیے وارنر کلاسک کے ساتھ باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔ اور پہلے مرحلے میں 18 گانوں کی سی ڈی ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ نے کچھ وقت ٹک ٹک کرنے میں گزارا ہے تو آپ سب سے مشہور گانے نو روٹس سے واقف ہوں گے جو اب تک 1.3 ملین ویڈیوز میں استعمال ہو چکا ہے اور اسے ایلس مارٹن نے گایا ہے۔ اسی طرح پیانو کی ایک دھن "پیس” کو 3.4 ملین لوگوں نے استعمال کیا اور اسے ڈینیلو اسٹینکووچ نے کمپوز کیا۔
ٹک ٹاک پر لائٹ فلوٹ میوزک کی ایک میوزیکل ویڈیو ‘Monkeys Spinning Monkeys’ کو بھی 27 ملین لوگوں نے اس کی ویڈیو میں استعمال کیا ہے اور اسے ٹک ٹاک سی ڈی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس طرح کے مزید چھ گانے شامل کیے جائیں گے اور یہ البم 8 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب ‘ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اور وائرل ہٹس اگست میں دستیاب ہوں گے۔