اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ٹک ٹاک ایک ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے لیکن اب اس میں گیمز کھیلنا بھی ممکن ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق TikTok نے ایپ میں چند منی گیمز متعارف کرائے ہیں۔
یہ 9 گیمز ہیں جنہیں ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پہلے ایڈ لنک آپشن کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھنے والے لوگ گیم کھیلنے کے لیے لنک پر کلک کر سکیں گے، جبکہ وہ گیم پلے کو ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں جسے TikTok پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
TikTok کے ترجمان نے گیمز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہم ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے اور نئی خصوصیات کی جانچ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔”
ترجمان نے کہا کہ ہم فی الحال HTML5 گیمز کو ٹک ٹاک کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گیمز ٹرائل کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ صارفین گیمز پر مبنی مواد پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
یہ 9 گیمز مختلف گیمنگ اسٹوڈیوز کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں اور فی الحال US اور UK میں TikTok صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔
کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح لوگ ایپ پر زیادہ وقت گزاریں گے اور اشتہارات کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔