106
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتیں کہ وہ کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتی ہیں، میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں اور میں انہیں حل کرنے کے لیے میدان میں آئی ہوں
ٹک ٹاکر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں ادھوری رہ گئی ہیں، مجھے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، میں جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کرو ں گی