بنوں پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بنوں میں پولیس نے ایک بڑے دہشتگردانہ منصوبے کو بروقت ناکام بنا دیا۔ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں پولیس نے ایک سلنڈر میں نصب 5 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث دہشت گرد منصوبہ ناکام ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس نے عیدگاہ روڈ پر ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنایا تھا۔ اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جہاں تلاشی کے دوران تقریباً 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، جسے کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا۔ بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

دوسری جانب گزشتہ شب بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس وین پر کیے گئے حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ کمپنی روڈ کے قریب دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں