مودی کی پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے لگے 

بھارتی اور عالمی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی برہم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2007 سے اب تک 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔16 نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریہ رائفلز سے ہے۔ تب سے سروس نائک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 15 نومبر 2023 کو بھارتی فوجی راجندر سنگھ نے حیدر آباد میں خود کو گولی مار لی۔

الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی پر ختم ہوتا ہے

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیا مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم کرکے کچھ حاصل کر پائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو مزید نفسیاتی مسائل کی طرف دھکیل سکے گی؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca