اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹی ایل پی نے پیر کو اپنے کارکنوں سے 13 اگست کو فیض آباد میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے
ٹی ایل پی کے سیکرٹری اطلاعات محمد امجد رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع منعقد کرنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن ا منظوری نہیں ملی۔
رضوی نے شکایت کی کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی، لیکن ان کی پارٹی کو منظوری دینے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہم ہندوستان سے ہیں؟‘‘ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے احتجاج کرتے ہوئے سوال کیا کہ پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو جلسہ کرنے کی اجازت ہے تو ٹی ایل پی کو کیوں نہیں۔
رضوی نے کہا کہ پارٹی اب 13 اگست کو فیض آباد میں نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے موقع پر کارکنوں کو جمع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے پروگرام کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور اجتماع کے دوران ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔