فیض آباد دھرنا کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، جس میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات میں تحریک لبیک کو کلین چٹ دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے متن کے مطابق تحریک لبیک کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔
ٹی ایل پی کے فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کو ممنوعہ ذرائع سے ڈیڑھ لاکھ روپے ملے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے ریاست مخالف جماعت ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔